Sunday, September 20, 2009

دسترخوان منہاج القرآن)سحری اور افطاری کا اہتمام



تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیر اہتمام کے سحری اور افطاری کا بندوبست کیا گیا۔ جس میں روزانہ تقریبا” 250 سے لے کر 400 تک افراد شرکت کرتے تھے۔ اس پروگرام کے اہمتام میں خصوصی تعاون عبدالرحمٰن بھٹی صاحب ناروے والے، صدر تحریک منہاج القرآن اسلم قادری تحصیل ڈسکہ، ڈاکٹر سجاد وڑائچ نائب صدر ، حاجی سلیم سلہری، افضال احمد چیمہ صاحب، غلام ربانی قادری، ناظم صفدر علی بٹ تحریک منہاج القرآن ، عبدالستار انجم صاحب ، میاں ناصر ایڈووکیٹ، ظہیر عباس بھٹی ایڈووکیٹ، پروفیسر سفیان، شامل تھا۔ اس پروگرام میں بہت زیادہ مذہبی ، لوگ مختلف تنظمیوں کے افراد، کئی سیاسی افراد اور سماجی افراد، پروگرام میں شرکت کرتے تھے۔ پروگرام کے آخری دن صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ اسلم قادری صاحب ، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک فلاحی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ دکھی لا چار کی مدد کرنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا غریب یتیم کی مدد کرے گا۔ وہ قیامت کے دن سب سے زیادہ میرے نزدیک ہوگا۔ حاجی سلیم سلہری صاحب نے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی کو ا س مشن کے لیے وقف کر دیا ہے۔ ہم مصطفوی انقلاب کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔صفدر علی بٹ ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ ، ہم دکھی انسانوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، تحریک منہاج القرآن ہی آقادوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق کو جو کہ ٹوٹ چکا ہے اسے بحال کرے گی۔ حضور قائد محترم کے اس مشن میں ہمہ وقت مصروف رہنا ہی ہماری زندگی کا مقصد ہے۔

سالانہ رمضان پیکج کی تقسیم کے پروگرام زیر اہتمام تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ


سالانہ رمضان پیکج کی تقسیم کے پروگرام زیر اہتمام تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ
سالانہ رمضان پیکج کی تقسیم کا پروگرام تحصیلی مرکزی دفتر تحریک منہاجالقرآن تحصیل ڈسکہ کے زیر اہتمام تحصیلی مرکزی دفتر میں منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کے اور اس سالانہ رمضان پیکج مہیا کرنے میں خصوصی تعاونعبدالرحمٰن بھٹی صاحب ناروے والے اور علامہ نور احمد نور صاحب ، ڈائریکٹرناروے ، تحصلی صدر اسلم قادری صاحب ، تحصیل ناظم صفدر علی بٹ ، نے کیا ۔ان احباب کے تعاون کی وجہ سے امسال رمضان پیکج کی تقسیم کو ممکن بنایاگیا۔اس پروگرام روزنامہ ایکسپریس کے نمائندہ خصوصی عبدالصبور خان میں خطابکرتے ہوئے کہا کہ ماشاء اللہ تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ بہت بہترینکام کر رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس تحریک کے قائد کو لمی عمر دے ان کا سایہہمارے سروں پر تادیر قائم رہے۔ نمائندہ روزنامہ جناح توحید اقبال بٹ نےکہا کہ فلاحی کاموں کے حوالے سے تحریک اس طرح کے پروگرام منعقد کرناتحریک کی پہچان ہے۔اور بعد میں حاجی سلیم سلہری صاحب نے ہم اس مشن کو گلی گلی کوچہ کوچہپہچانے سے دریغ نہیں کریں گے۔ اللہ تعالی ہمارے قائد کو سلامت رکھے۔ ایسےفلاحی کام کرنے کے حوالے سے تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ سب سے اگےہیے۔اور آخر پہ اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ نے کہا کہتحریک ایک پرامن تحریک ہے یہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیخوشنودی کے لیے کام کرتی ہے ۔ جس میں دیکھیں کہ ہم نے بچے بوڑھوں اورخواتین کے خصوصی اہتمام کیا ۔ہم نے منہاج ویلفیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ٹینٹ سروس کا اہتمام کیا ہےجس میں غریبوں کو مفت فراہم کیا جاتا ہے ۔ اور اس کے علاوہ فری ڈسپنسریاور فری ایمبولینس سروس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کی سرپرستی تحریک منہاجالقرآن کرتی ہے۔یہ تحریک نسل نو کی تربیت اور اصلاح احوال امت میں مصروف عمل ہے۔ اس کےبعد حاجی سلیم صاحب اور افضال احمد چیمہ صاحب نے خصوصی دعا کی۔